• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

نسبی بھائی کی رضاعی بہن سے نکاح

استفتاء

میرے چچا کے بیٹے نے میرے بیوی کا دودھ پیا تھا اس کے بعد میرے چچا کا دوسرا بیٹا پیدا ہوا۔ اور میری تیسری بیٹی پیدا ہوئی۔ تو شریعت کے مطابق چچا کے دوسرے بیٹے اور میری تیسری بیٹی کا نکاح ہو سکتا ہے یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

بصورت مسئولہ سائل کے چچا کے دوسرے بیٹے سے جس نے سائل کی بیوی کا دودھ نہیں پیا ہے سائل کی بیٹی کا نکاح درست ہے۔ جیسا عالمگیری میں ہے:

و تحل أخت أخيه رضاعاً. ( 1/ 343) فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved