• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

نشے میں طلاق کاحکم

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

حلفی بیان

مسئلہ یہ ہے کہ عید کے تیسرے دن صبح کے وقت میں نے شراب پی کر میں مکمل ہوش وحواس میں  نہیں تھا ذرا سی بات کے اوپر جھگڑا ہوا بیوی کے ساتھ جس پر میں نے دو بار بیوی کو طلاق  دی (دو بار جو طلاق دی اس کے الفاظ یہ تھے کہ ’’میں نے تجھے طلاق دی ،میں نے تجھے طلاق دی ‘‘تیسری مرتبہ صرف طلاق بولا)تیسری بار کہنے لگا تو بہن نےمنہ پر ہاتھ رکھ دیا اور جب ہاتھ ہٹایا تو صرف یہ کہا طلاق دی مجھے بالکل بھی ان باتوں کا علم نہیں ہے کہ یہ سب کچھ ہوا اگلے دن بیوی نے اپنے والدین کو بلایا اور یہ سب کہا انہوں نے مجھے بتایا کہ آپ نے صبح اس طرح کہا ہے پھر مجھے پتہ لگا لہذا میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اللہ نہ کرے کہ طلاق تو نہیں ہو گئی۔انعم

حلفی بیان

چھوٹی سی بات کے اوپر ہمارا جھگڑا ہوا جس پر انہوں نے دو دفعہ مجھے طلاق دی تیسری دفعہ دینے لگے تو ان کی بہن نے منہ پر ہاتھ رکھ لیا تو بعد میں صرف اتنا سنائی دیا طلاق دی ۔دوسرے دن میں نے اپنے والدین سے بات کی تو انہوں نے آکر شوہر سے بات کی تو انہوں نے کہا مجھے کچھ یاد نہیں۔ اب یہ مسئلہ آپ کو بتایا جارہا ہے۔شریعت کے مطابق اب کیا کرنا چاہیے۔سہیل احمد

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں جمہور (اکثر)فقہائے حنفیہ کے نزدیک طلاق واقع ہو جاتی ہے جبکہ بعض فقہائے حنفیہ کے نزدیک طلاق واقع نہیں ہوتی لہذا اصل تو یہی ہے کہ میاں بیوی طلاق والے قول پر عمل کریں لیکن اگر بچے ہوں اور طلاق والے قول پر عمل کرنے کی صورت میں بچوں کے ضائع ہونے کا خطرہ ہو یا بیوی کا اپنے گھر میں کوئی قابل اطمینان سہارانہ ہو تو ایسی مجبوری کی صورت میں ان علماء کے قول پر عمل کی بھی گنجائش ہے جن کے نزدیک مذکورہ صورت میں طلاق نہیں ہوئی ۔

 

شرح فتح القدير (3/ 490)

 وفي مسئلةالطلاق ۔۔۔۔۔۔۔بين التابعين ومن بعدهم فقال بوقوعه من التابعين سعيد بن المسيب وعطاء والحسن البصري وإبراهيم النخعي وابن سيرين ومجاهد وبه قال مالك والثوري والأوزاعي والشافعي في الأصح وأحمد في رواية وقال بعدم وقوعه القاسم بن محمد وطاوس وربيعة بن عبد الرحمن والليث وإسحاق بن راهوية وأبو ثور وزفر وقد ذكرناه عن عثمان بن عفان رضي الله عنه وروى عن ابن عباس رضي الله عنهما وهو مختار الكرخي والطحاوي ومحمد بن سلمة من مشايخنا۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved