- فتوی نمبر: 3-223
- تاریخ: 08 نومبر 2009
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
&& نے ترکہ میں بیس لاکھ کی نقدی چھوڑی ہے۔ پسماندگان میں ایک بیوی چار بیٹیاں، تین بیٹے ہیں۔ والدہ بھی حیات ہیں۔ جبکہ دوسری بیوی کا انتقال ہو چکا ہے اور اس سےتین بیٹیاں تھیں، ان کا بھی انتقال ہو چکا ہے البتہ ان کی اولاد موجود ہے ہر ایک کا ایک بیٹا ہے ان میں ترکہ کی تقسیم کیسے ہو گی؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں فوت شدہ بیوی سے جو نواسے ہیں وہ محروم ہیں ان کو ترکہ میں سے کچھ نہ ملے گا۔ باقی ورثاء میں تقسیم یوں ہوگی بیوی کو 20 لاکھ میں سے 250000، والدہ کو 333333.34 ، ہر بیٹی کو 141666.67 ملیں گے۔ صورت تقسیم یہ ہے۔
24×10=240 ترکہ 2000000
بیوی والدہ 3بیٹے 4 بیٹیاںٍ 3 نواسے
3×10=30 4×10=40 17×10=170 محروم
30 40 24+24+24 17+17+17+17
250000 333333.33 283333.34ہربیٹے کا حصہ 141666.67 ہر بیٹی کا حصہ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved