• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

نیا پاکستان ہاؤس سکیم کے تحت قرضہ لینا

استفتاء

نیا پاکستان ہاؤس اسکیم کے تحت حکومت ِپاکستان جو قرضہ دے رہی ہے اسے لینا کیسا ہے؟مکمل تحقیق کرکے جواب دیں کیونکہ یہ قرضہ ہمارے لیے لینا بہت ضروری ہے۔

وضاحت:(1)میری آمدنی 30ہزار ہے اور جس گھر میں رہائش ہے وہ آبائی گھر ہے ۔شادی کے بعد کرایہ کے گھر منتقل ہونا پڑے گا جس سے پریشانی ہوگی اس لیے اس اسکیم کے تحت گھر لینا ضروری ہے۔

(2)ہم نے یہ مکان میزان بینک کے تحت لینا ہے جو اسلامی طریقہ کار کے تحت دے گا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگرچہ پاکستان میں رائج اسلامی بینکاری ہماری تحقیق میں مکمل اسلامی نہیں تاہم چونکہ مکان ایک بنیادی ضرورت ہے اور سائل کے حالات بھی مجبوری کے ہیں اس لیے مذکورہ  اسکیم کے تحت اسلامی بینک (میزان)سے مکان لینے کی گنجائش ہے۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved