• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

نیسلے ایوری ڈے پاؤڈر کے استعمال کا حکم

استفتاء

 

نیسلے ایوری ڈے پاؤڈر حلال ہے یا حرام ؟ کسی نے یہ کہا ہے کہ اس میں خنزیر کا دوددھ ہوتا ہے۔ اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

نیسلے پاکستان کے تحت بننے والے ایوری ڈے پاؤڈر کی پشت پر جو اجزائے ترکیبی (Ingredients) درج ہیں، وہ مندرجہ ذیل ہیں:

Milk Solids(خشک دودھ)، Vegetable Fat(نباتات سے حاصل شدہ چکنائی)، Sugar(چینی)، INS 339(سوڈِیَم فاسفیٹ)، INS 451(پوٹاشِیَم اینڈ سوڈِیَم ٹرائی فاسفیٹس)، INS 407(سمندری نبات سے حاصل شدہ ایک کاربوہائڈریٹ)، Soya Lecithin(لوبیا سے حاصل شدہ لیستھن)، Salt (نمک)۔

ان اجزاء میں سے دودھ کے علاوہ تمام اجزاء نباتی یا جماداتی ہیں جو سب حلال ہیں اور جہاں تک دودھ کا تعلق ہے تو اولاً  اس کا خنزیر کا دودھ ہونا یا کسی اور حرام جانور کا دودھ ہونا کسی معتبر ذریعے سے ثابت نہیں،اورثانیاہماری معلومات کے مطابق ابھی تک صنعتی پیمانے پر خنزیر کے دودھ کا استعمال اور اس کا مہیا ہونا ممکن نہیں۔ اس لیے اس ایوریڈے کو استعمال کرنا جائز ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved