- فتوی نمبر: 12-53
- تاریخ: 06 اپریل 2018
- عنوانات: خاندانی معاملات > طلاق کا بیان
استفتاء
میرے منگیتر کے ساتھ میری لڑائی ہوئی تھی اس پر انہوں نے کہا جب تجھ سے نکاح کیا تو طلاق ،اور بیس منٹ کے بعد دوبارہ فون کیا تو انہوں نے غصے میں کہا کہ طلاق ہے طلاق ہے طلاق ہے۔اس بارے میں اگر کوئی گنجائش نکل سکتی ہے تو راہنمائی فرمادیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں نکاح کرنے سے ایک طلاق ہو جائے گی پھر چونکہ یہ طلاق قبل الدخول ہو گی اس لیے بائنہ ہو گی ۔تاہم دوسری دفعہ نکاح کرنے سے طلاق نہ ہو گی ۔البتہ آئندہ کے لیے خاوند کے پاس صرف دو طلاقوں کا حق باقی رہے گا۔
تعلیق کے بعد فاصلے سے بولے گئے الفاظ بولتے وقت عورت نہ تو بیوی ہے اور نہ الفاظ نکاح کے ساتھ وابستہ کیے گئے ہیں بے اثر ہو ں گے۔
فتوی عالمگیری 1/573 میں ہے:
لوقال لامراة اجنبیة اذا تزوجتک فانت طالق ثم تزوجها وقع الطلاق…
© Copyright 2024, All Rights Reserved