• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

نکاح کے بعد رخصتی سے پہلے جسمانی تعلق قائم کرنا یا خلوت صحیحہ اختیار کرنا

  • فتوی نمبر: 8-292
  • تاریخ: 17 مارچ 2016
  • عنوانات:

استفتاء

کیا نکاح کے بعد اور رخصتی سے پہلے میاں بیوی کا آپس میں جسمانی تعلق قائم کرنا یا خلوت صحیحہ اختیار کرنا جائز ہے؟ اور اس کا شرعی حکم کیا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

نکاح کے بعد اور رخصتی سے پہلے میاں بیوی کا جسمانی تعلق قائم کرنا یا خلوت صحیحہ اختیار کرنا فی نفسہ جائز ہے۔ البتہ ہمارے موجودہ دور میں رخصتی سے پہلے ہی جسمانی تعلق قائم کرنے یا خلوت صحیحہ اختیار کرنے میں عموماً متعدد دینی و دنیوی مفاسد کی نوبت آ جاتی ہے۔ اس لیے درست نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved