- فتوی نمبر: 1-37
- تاریخ: 01 اپریل 2005
- عنوانات: حظر و اباحت > منتقل شدہ فی حظر و اباحت
استفتاء
رشتہ دیکھنے کے وقت لڑکا اور لڑکے کا والد دونوں لڑکی کو دیکھنے پر اصرار کریں تو کیا لڑکی کا سامنے آنا ٹھیک ہے نیز سسر یعنی لڑکے کا والد اگر سر پر ہاتھ پھیر لے یا انگوٹھی پہنائے تو کیا حکم ہے فتویٰ ،تقویٰ دونوں ارشاد فرمائیں ۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
صورتِ مسئلہ میں نکاح سے پہلے لڑکے یا لڑکے کے والد کا لڑکی کو دیکھنے پر اصرار کرنا شرعاً درست نہیں ۔ اور نہ ہی لڑکی کا سامنے آنا درست ہے ۔ لڑکے کے والد کا سر پر ہاتھ پھیرنا یا انگوٹھی پہنانا بھی درست نہیں ۔ البتہ لڑکے کی طرف کی کچھ خواتین کا لڑکی کودیکھنا یا انگوٹھی پہنانا صحیح ہے فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved