• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

نوجوان عورت کا بغیر پردے کے قاری صاحب سے قرآن پڑھنا

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ایک لڑکی ہے24سال کی وہ ایک مردقاری صاحب سےقرآن پاک پڑھتی ہےاوردرمیان میں کوئی پردہ بھی نہیں ہوتاآمنےسامنےبیٹھ کرپڑھتی ہے۔کیایہ جائزہے؟

وضاحت مطلوب ہے(1)سائل کون ہے(2)قاری کی عمر کیاہے(3)لڑکی نقاب میں ہوتی ہےیاچہرہ کھلاہوتاہے (4)لڑکی کی والدہ یاکوئی مرد ررشتہ دارآس پاس ہوتاہے

جواب وضاحت:(1)سائل خاتون ہے(2)قاری صاحب نوجون ہے(3)لڑکی بغیرنقاب کےہوتی ہے اورکوئی آس پاس نہیں ہوتا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں جوان لڑکی کانوجوان قاری صاحب سےاس طرح پڑھناجائزنہیں ۔اول توعورت کومرد سےپڑھناہی نہیں چاہیے۔اگرمجبوری ہوتودرمیان میں پردےکی پابندی کےساتھ پڑھناچاہیے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved