• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

نوجوان قرضہ اسکیم سے قرض لینا جائز ہے؟

استفتاء

گزارش خدمت ہے کہ میں نے آج مورخہ 20-8-8کو بینک کے ملازم سے پوچھا کہ قرضہ دینے کی کیا شرائط ہیں؟ انہوں نے بتایا کہ بینک کی کوئی شرائط نہیں ہیں صرف اپنے شناختی کارڈ کا پراسیس ہوگایعنی اپنے شخصی ضمانت پر ۔بینک آپ سے سود نہیں لے گا بلکہ بینک ملازمین کی تنخواہ کےلیے جوعملہ کام کرتا ہے ان کےلیے تین فیصد لے گا ۔باقی جوسود ہوگا وہ ہمارا بینک اسٹیٹ بینک سے لے گا آپ سے نہیں لیں گے ۔یہ گورنمنٹ پاکستان نے نوجوان پروگرام کےلیے شروع کیا ہے

کیا اس بینک سے قرضہ لے سکتے ہیں ؟

وضاحت مطلوب ہے:بینک کونسا ہے ؟اورقرضہ دینے کا پورا طریقہ کار ذکر کریں اوراگر اس کےبارے میں کوئی ڈاکومنٹ وغیرہ ہوں تو وہ بھی بھیج دیں۔

جواب وضاحت:یہ قرضہ نوجوان پروگرام وزیراعظم نے شروع کیا ہے اس قرضہ کا فیز 2بارہ اگست کو شروع ہوگا یہ قرضہ بینک آف خیبر اور نیشنل بینک آف پاکستان دیں گے ۔یہ قرضہ 10لاکھ تک شخصی ضمانت یعنی اپنے ذاتی شناختی کارڈ پر ملے گا اور 10لاکھ سے لیکر ایک کروڑ تک کےلیےدو گواہ اور عدالت کا پراسیس ہوگا اوربینک والوں نے بتایا کہ صرف بینک کے عملہ کی تنخواہ کےلیے تین فیصد دینا ہوگا اورطریقہ کار کےلیے اپنے موبائل سے پرائم منسٹر کامیاب نوجوان پروگرام گوگل پر سرچ کریں آپ کو تمام معلومات مل جائیں گی ۔یہ قرضہ 5سال سے 8 سال تک واپس کیا جائے گا اورہر ماہ قسط تقریبا 11000روپے ہوگی ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ قرضہ لینا جائز نہیں ۔

توجیہ : مذکورہ صورت میں  اگرچہ سائل کو بینک کے ملازم نے  یہ بتایا ہے کہ 3 فیصد بینک کے ملازموں کی تنخواہ کے طور

پر لیے جائیں گے لیکن اس اسکیم کے بارے میں جو معلومات SMEDA اور STATE BANK   کی ویب سائٹ سے لی ہیں ان میں اس 3 فیصد کو سود کے طور پر ذکر کیا گیا ہے  اور اتنا یعنی 3فیصد سود قرض لینے والے کو دینا پڑے گا اس سے اوپر کا سود حکومت دے گی ،لہذا مذکورہ اسکیم کے تحت قرضہ لینا جائز نہیں ۔

PRICING, EQUITY AND REPYAMENT TERMS

What is the markup rate for this scheme? Loans provided under Prime Minister’sKamyab Jawan Program Phase II are segregated into 3tiers.·Tier 1:The range is100,000 upto 1 million PKR with 3% markup·Tier 2: The range is above 1 Million upto 10 Million PKR with 4% markup·Tier 3: The range is above 10 Million upto 25 Million PKR with 5% markup

For tier-1 loans, mark up rate is 3 percent, for tier-2 loans mark up rate is 4 percent and for tier-3, mark up rate is 5 percent

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved