• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

اوکٹا ایف ایکس (OctaFx) میں سرمایہ کاری کرکے نفع لینے کا حکم

استفتاء

اوکٹا ایف ایکس (OctaFX)ایک کمپنی ہے جسکی ویب سائٹ اور  موبائل ایپلی کیشن بھی موجود ہے۔ اس کمپنی میں لوگ سرمایہ کاری کر کے نفع کما سکتے ہیں ، اس میں سرمایہ کاری کا طریقہ یہ ہے کہ ویب سائٹ پر اکاؤنٹ بنایا جاتا ہے اور اکاؤنٹ بنانے کے بعد اس میں رقم جمع کروائی جاتی ہے رقم کی مقدار کے مطابق  اکاؤنٹ ہولڈر زکو مختلف درجے  (Status)جیسے کہ  برونز(Bronze)، سلور(Silver)، گولڈ (Gold)اور پلاٹینم (Platinum) دیے جاتے ہیں ۔ خرید و فروخت کے لئے کمپنی کے تین قسم کے پلیٹ فارم ہیں:

  • ایم ٹی 5(MT5)
  • ایم ٹی 4 (MT4)
  • سی ٹریڈر (CTraders)

ان تمام پلیٹ فارمز میں  بتیس(32) مختلف ممالک کی کرنسیوں ، سونا چاندی، تیس (30)مختلف انرجیز(مثلاً گیس ،پیٹرول وغیرہ)،پانچ مختلف کرپٹو کرنسیوں   کی خرید و فروخت کی جا سکتی ہے۔ان تمام اشیاء کی قیمتوں میں کمی  بیشی مسلسل جاری رہتی ہے۔

اکاؤنٹ ہولڈر  اپنی جمع کی ہوئی رقم  سے مذکورہ بالا تمام اشیاء میں سے کسی بھی چیز کو مخصوص قیمت پر خرید لیتا ہے اور بعد میں اس کی قیمت بڑھنے پر اس کو فروخت کر کے نفع کماتا ہے اور اگر  اس چیز کی قیمت کم ہو جائے تو  اس کی فروخت پر نقصان  بھی ہوتا ہے۔اس سارے عمل میں خریدی ہوئی چیز پر حسی قبضہ نہیں ہوتا بلکہ اکاؤنٹ ہولڈر کے اکاؤنٹ میں یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آپ اس وقت اتنی چیزوں کے مالک

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

سوال میں ذکر کردہ تفصیل  کے مطابق یہ کمپنی فاریکس ٹریڈنگ کا کام کرتی ہے اور فاریکس ٹریڈنگ کے ذریعے سے کمائی کرنا جائز نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved