- فتوی نمبر: 3-342
- تاریخ: 27 جولائی 2010
- عنوانات: مالی معاملات > شرکت کا بیان
استفتاء
بنک UBL نے Omoni کے نام سے فرنچائز دینے کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔ جس میں تمام بجلی، گیس، ٹیلیفون وغیرہ کے بل بھی جمع کروا سکتے ہیں۔ اور موبائل میں بیلنس بھی ڈلوا سکتے ہیں، جس پر ہر بل کے جمع کرنے اور بیلنس لوڈ کرنے پر تقریباً 2.5 روپے کمیشن ملتی ہے۔ یہ کمیشن موبائل کمپنیاں اور بجلی، گیس اور ٹیلیفون ڈیپارنمنٹ والے جو کمیشن بنک کو دیتے ہیں ہمیں ملنے والی 2.5 کمیشن اس کا حصہ ہوتی ہے۔ کیا یہ فرنچائز لیکر کام کرنا جائز ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں جن امور کا ذکر کیا گیا ہے، ان امور کی بنیاد پر فرنچائز لینا جائز ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved