• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

آن لائن گروپ سے کمائی کرنے کا حکم

استفتاء

آج کل سوشل میڈیا پر کچھ گروپ بنے ہوئے ہیں جس میں آن لائن لکھنے کا کام دیا جاتا ہے اور تصویر کی صورت میں ایک کمپوز شدہ  اسائمنٹ دی جاتی ہے  جس کو ہاتھ سے لکھ کر واپس کیا جاتا ہے، تمام ممبران اسائمنٹ کے پہلے صفحے پر اپنا نام بھی لکھیں گے اور اپنی اپنی اسائمنٹ رات 9 بجے تک جمع کروانے کے پابند ہوں گے اس کے بعد کوئی اسائنمنٹ وصول نہیں کی جائے گی ۔یہ یونیورسٹیوں کے سٹوڈنٹس کی اسائمنٹ ہوتی ہے جوکہ پیسے دیکر ہم لوگوں سے لکھواتے ہیں۔

ان گروپس میں شامل ہونے کا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے 1500 روپےدے کر اس گروپ کی ممبر شپ حاصل کی جاتی ہے    (یہ فیس ناقابل واپسی ہوتی ہے )اور پھر دو دن کام کرنے کے بعد تیسرے دن 2 ممبر شامل کروانے ہوتے ہیں ، اس طرح  ایک ہفتے میں کل 4 ممبر شامل کروانے ہوتے ہیں اس کے بعد کوئی ممبر شامل  نہیں کروانے پڑتے، اگر کوئی ممبر ہفتے کے اندر اندر 4 ممبر شامل نہیں کروائے گا تو اس کی  اپنی ممبر شپ بھی کینسل ہو جائے گی ۔

ہر ممبر کی ممبر شپ کا ایک  محدود وقت ہو گا  جو کہ رجسٹریشن کی تاریخ سے 30 دن تک کا ہو گا ، اس کے بعد اس کی رجسٹریشن خود بخود ختم ہو جائے گی اور دوبارہ شامل ہونے کے لیے اس کو 1500 فیس جمع کروانی ہو گی ۔

اگر کوئی ممبر 4 سے زائد ممبر شامل کرواتا ہے تو اس کو ہر ممبر کے بدلے میں 100 روپے دیے جائیں گے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس کا کسی سے اجرت پر اسائمنٹس  تیار کروانا جھوٹ اور دھوکہ دہی ہونے کی وجہ سے گناہ کا کام ہے اور اس گروپ کے ممبرز اس گناہ میں تعاون کرتے ہیں   لہذاایسے گروپ کا ممبر بننا اور دوسرے لوگوں کو اس کا ممبر بنانا اور اس کے ذریعے سے کمائی کرنا سب ناجائز ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved