• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر

آن لائن پیسے کمانے آسان طریقہ

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاتہ

آن لائن پیسے کمانے کا آسان طریقہ

دوستو:-

آج کل انٹرنیٹ پر آن لائن پیسے کمانے کا رجحان دن بدن بڑھ رہا ہے۔ بہت سے لوگ گھر بیٹھے ماہانہ ہزاروں بلکہ لاکھوں روپے آن لائن کما رہے۔ ان گنت ویب سائٹس یہ سہولت فراہم کر رہی ہیں، جن میں یوٹیوب سرفہرست ہے۔ لیکن ایسی زیادہ تر ویب سائٹس کا طریقہ کار پیچیدہ اور مشکل ہے۔ آج ہم آپ کو ایک ایسی ویب سائیٹ بتا رہے ہیں، جس کا طریقہ کار انتہائی آسان ہے۔ اور ان کا سسٹم قابل اعتبار بھی ہے۔ اس سائیٹ پر مختلف اشتہار شائع ہوتے ہیں۔ آپ کو یہ اشتہارات دیکھنے کے پیسے ملتے ہیں۔ جتنی بار آپ اس ویب سائیٹ کو ریفریش کرتے ہیں، آپ کے اکاؤنٹ میں اتنی ہی رقم بڑھتی جاتی ہے۔ یہ رقم آپ جب چاہیں اور جس طرح چاہیں منگوا سکتے ہیں، چاہے بینک اکاؤنٹ میں، ATM میں یا ویسٹرن یونین سے۔ اگر آپ مختلف اوقات میں صرف دو گھنٹے روزانہ کام کرنے سے آپ کم از کم 3000 سے 5000 روپے روزانہ بڑی آسانی سے کما سکتے ہین  1۔ اس کو اوپن کریں رجسٹریشن پر کلک کرکے اپنا پورا نام سپیس دئیے بغیر، ای میل، پاسورڈ پانچ ہندسوں پر مشتمل داخل کریں اس طرح آپ رجسٹرڈ ہو جائیں گے۔رجسٹریشن کے کوئی چارجز نہیں ہیں۔اور نہ آپ نے کسی قسم کی انویسٹمنٹ کرنی ہے۔  2۔ رجسٹرڈ ہونے کے بعد  Start Watching Payed Ads  پر کلک کریں۔ 3۔ پھر ہر بار سائیٹ پر نظر آنے والا پن کوڈ بار میں لکھ کر Continue پر کلک کرتے جائیں  ۔  جتنی بار آپ نظر آنے والا پن کوڈ انٹر کرکے Continue پریس کریں گے، آپ کے اکاؤنٹ میں رقم بڑھتی جائے گی جو پیج بائیں سائیڈ پر ڈالرز میں نظر آتی رہے گی۔ پہلی دفعہ 150 ڈالرز کی رقم پوری کرنی ہےاس کے بعد  یہ رقم جب چاہیں منگوا (Withdraw) سکتے ہیں۔  یقیناً آپ کے ذہن میں سوال پیدا ہو سکتا ہے کہ وہ ویب سائیٹ صرف اشتہارات دیکھنے کے پیسے کیوں دے گی۔ ان کو اس کا کیا فائدہ ہے۔ واضح رہے کہ چونکہ یہ ایک ایڈورٹائزنگ ویب سائیٹ ہے جس پر شائع ہونے والے اشتہارات کو جتنے زیادہ لوگ دیکھتے ہیں اتنے ہی ان کے اشتہارات مہنگے بکتے ہیں۔ اور وہ اشتہار شائع کروانے والی کمپنیوں سے اتنی ہی زیادہ قیمت وصول کرتے ہیں۔ جس میں سے تھوڑی سی رقم وہ اپنی ویب سائیٹ وزٹ کرنے والے سے شئیر کر کے وہ اپنی ریٹنگ میں مزید اضافہ کرتے ہیں، جس سے ان کے اشتہارات کی قیمت اور بڑھ جاتی ہے۔

کیا اس طرح کمانا جائز ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

کمائی کامذکورہ طریقہ جائز نہیں،ایک تو اس وجہ سے کہ محض اشتہار دیکھناشریعت کی نظر میں قابل اجرت عمل نہیں دوسرے اس وجہ سےکہ مذکورہ طریقے میں ریٹنگ میں اضافہ مصنوعی ہے جو کہ دھوکہ کی صورت ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved