- فتوی نمبر: 1-3
- تاریخ: 22 فروری 2004
- عنوانات: عبادات > قربانی کا بیان
استفتاء
اونٹ کو ذبح کرنے کا مسنون طریقہ کیا ہے ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اونٹ کو ذبح کرنے کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ اونٹ کے اگلے پاؤں میں سے بایاں پاؤں باندھ کر سینہ کی طرف گلے کا جو حصہ ہے یہاں سے چار رگوں یعنی سانس کی نالی،خوراک کی نالی،اور ان دونوں کی دائیں بائیں والی رگوں کو کاٹا جائے ۔جیسا کی بدائع الصنائع میں ہے:
النحر فری الاوداج و محه آخر الحلق و لو نحر ما يذبح و ذبح ما ينحر يحل لوجود فری الاوداج و لکنه يکرہ لان السنة فی الابل النحر و فی غيرها الذبح. ( 4/ 651)
ثم الاوداج اربعة الحلقوم والمرئی والعرقان اللذان بينهما الحلقوم والمرئی فاذا فری ذلک کلها فقد اتی بالذکاة بکمالها و سننها۔ (4/ 157)
© Copyright 2024, All Rights Reserved