• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

آرڈردینے کاطریقہ کار

استفتاء

STC (سائنٹیفک ٹیکنیکل کارپوریشن) مزنگ چوک لاہور میں واقع ہے، بنیادی طور پر STC کی طرف سے لیبارٹری کے آلات امپورٹ کئے جاتے ہیں۔

بیرون ملک میں موجود جن پرنسپل ایکسپورٹر کمپنیز سے مصنوعات امپورٹ کی جاتی ہیںان کو آرڈردینے کیلئے STC خریداری کی ای میل کرتی ہے جس میں آرڈر سے متعلقہ اشیاء کی مقدار اور کوالٹی کے متعلق تفصیلات درج ہوتی ہیں ۔ ای میل موصول ہوتے وقت اگر مصنوعات کمپنی کے پاس موجود ہوں تومذکورہ کمپنی STC کواطلاع کردیتی ہے (اس صورت میں عام حالات میں باہر ممالک سے سامان کی درآمدگی (امپورٹ )پر ایک ہفتہ لگ جاتا ہے )جب متعلقہ پرنسپل ایکسپورٹر کمپنیاں ایک ہفتے میں سامان بھیجنے کی اطلاع کر دیتی ہیںتوپھرSTC ان مصنوعات کاآرڈردیدیتی ہے ۔

اور اگر مصنوعات ان پرنسپل ایکسپورٹر کمپنیوں کے اسٹاک میں موجود نہ ہوں، بلکہ کسی اور جگہ سے منگوانی ہوں یا خود تیار کرنی ہوں تو تب امپورٹ کرنے میں تین سے چار ہفتوں تک کی مدت درکار ہوتی ہے۔ اس صورت میں اگر STC کے لیے تین، چار ہفتوں تک مدت کی گنجائش ہو تو ان پرنسپل ایکسپورٹر کمپنیز کو متعلقہ سامان کی تیاری کا آرڈر دے دیا جاتا ہے ورنہ نہیں دیا جاتا۔

مذکورہ طریقہ کار کے مطابق آرڈر دینا کیسا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ طریقہ کارکے مطابق آرڈردیناشرعاجائز ہے۔

مجلۃ الاحکام العدلیۃ (ص: (۲۱) میں ہے:

الماد ة: (۴۴) المعروف بین التجارِکا المشروطِ بینهم.

عقودالتورید والمناقصة (للشیخ محمدتقی العثمانی ،بحواله تجارتی کمپنیوں کالائحه عمل ص۳۰)

والواقع فی نظری أن اتفاق التورید لایعدومن الناحیة الشرعیة من أن یکون تفاهماومواعدة من الطرفین ،أماالبیع الفعلی فلاینعقدالاعند تسلیم المبیعات۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved