• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

آرڈر لینے کے بعد میٹریل شارٹ ہو جائے

استفتاء

کلائنٹ سے آرڈر لینے کے بعد اگر پاپولر کمپنی کے پاس میٹریل شارٹ ہو جائے تو کلائنٹ کو بتا دیا جاتا ہے کہ سامان چند دن بعد آئے گا اس صورت میں کلائنٹ انتظار کر لیتا ہے۔ اس کی وجہ سے وہ آرڈر منسوخ (Cancel)نہیں کرتا اورنہ ہی اضافی ڈسکائونٹ کا مطالبہ کرتا ہے۔

البتہ اس صورت میں اگر  کچھ سامان جا چکا ہو اورکچھ باقی رہتا ہو توکلائنٹ سے بعض اوقات انوائس کے حساب سے پیمنٹ ہوتی ہے،پرچیزآرڈر(P.O) کے حساب سے نہیں ہوتی۔ یعنی اگرپرچیزآرڈر(P.O) میں دس اشیائ(Items) لکھی ہیں اور 8اشیاء کلائنٹ کو بھیجی جا چکی ہیں اور ان  8 اشیاء کی انوائس بنی ہو تو اس صورت میں کلائنٹ انوائس کے حساب سے یعنی 8 اشیاء (Items) کی پیمنٹ کرتا ہے۔ آیا مذکورہ طریقہ کار شرعاً درست ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ طریقہ کار شرعاً درست ہے۔ ………………………………………………… فقط  واللہ أعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved