• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

آرڈر پر مال کی بنوائی (Making)

استفتاء

** میں مال دے کر مخصوص طرز پر اس کی بنوائی کا کام بہت کم نوعیت پر ہوتا ہے۔ یہ بنوائی صرف الیکٹرک پینل کی ہوتی ہے۔ جس کا طریقہ یہ ہے کہ ** کو جب الیکٹرک پینل بنوانے کی ضرورت ہوتی ہے تو مارکیٹ میں موجود وینڈروں سے اس سلسلہ میں رابطہ کیا جاتا ہے اور الیکٹرک پینل کی بنوائی کی تفصیلات سے ان کو آگاہ کیا جاتا ہے نیز اس بنوائی کے سلسلے میں الیکٹرک پینل کے تمام اجزاء وینڈر کو فراہم کر دیئے جاتے ہیں۔ الیکٹرک پینل کے اجزاء میں ایک مرکزی فریم (Central Body) ہوتا ہے جو ** کی طرف سے تیار حالت میں کسی وینڈر سے منگوایا جاتا ہے اور اس میں مزید چینل لگائے جاتے ہیں یعنی فیوز (Fuses)، پاور یونٹس ، ٹرمینل بلاک اور حفاظتی ڈیوائس (Safety Device) وغیرہ اور اس پینل کے دروازہ پر آسانی سے کھولنے اور بند کرنے کے لیے ایک نٹ (Nut) لگایا جاتا ہے اور اس کو چلانے اور بند کرنے کے لیے اس پر ایمرجنسی سٹاف بٹن وغیرہ لگائے جاتے ہیں۔

مذکورہ طریقہ کار میں شرعاً کوئی حرج تو نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

**الیکٹرک کا وینڈر کو الیکٹرک پینل کے تمام اجزاء خود فراہم کر کے اور مرکزی فریم کسی وینڈر سے منگوا کر الیکٹرک پینل تیار کروانا اجارے کی صورت ہے جو کہ جائز ہے۔

(۱)            الفتاوی التاتارخانیۃ: (۱۵/۳۷۴)میں ہے:

والاستصناع ان يکون العين والعمل من الصانع فاما اذا کان العين من المستصنع لامن الصانع يکون اجارة ولا يکون استصناعا۔

(۲)         شرح مجلة للٔاتاسي: (۲/۶۵)

البيع بشرط متعارف يعني الشرط المرعي في عرف البلدة صحيح والشرط معتبر مثلاً لوباع الفروة علي ان يخيط بهاالظهارة او القفل علي ان يسمره في الباب اوا لثوب علي ان يرقعه يصح البيع ويلزم علي البائع الوفاء بهذه الشروط۔ وقال الاتاسي تمثيل المجلة بهذه الامثلة يدل علي ما تقدم من اعتبار العرف الحادث لان کون هذه الشروط من الشروط التي جري العرف بهالم يذکر في کتب الفقهاء فدل علي ان التعارف بها حادث۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved