• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

پینٹ شرٹ کا استعمال

  • فتوی نمبر: 4-332
  • تاریخ: 27 نومبر 2011

استفتاء

موجودہ زمانے میں پینٹ شرٹ کا استعمال عام ہے۔ شریعت کی رو سے پینٹ شرٹ کا استعمال جائز ہے کہ نہیں؟ کس طرح کی پینٹ پہننا جائز ہے اور کس طرح کی حرام؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

تنگ اور چشت پینٹ کا پہننا جائز نہیں جس میں اعضا مستورہ کی بناوٹ معلوم ہو۔ البتہ کھلی پینٹ پہن سکتے ہیں جس سے اعضا مستورہ کی  بناوٹ معلوم نہ ہو۔ پھر بھی نیک اور دیندار لوگوں کا سا لباس پہننا چاہیے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved