• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

پیسوں کی ویلیو کم ہونے کی صورت میں زیادہ رقم وصول کرنا

استفتاء

ایک شخص نے میرے والد صاحب سے بیس سال پہلے پانچ ہزار روپے قرض لیا تھاوہ پانچ ہزار روپے واپس کرنا چاہتا ہے۔  جبکہ اب پانچ ہزار کی ویلیو بہت کم ہے اور اس وقت بہت زیادہ تھی کیا اب صرف پانچ ہزار ہی کے والد صاحب حقدار ہیں یا ان پانچ ہزار کے  جتنے پیسے بنتے ہیں اتنے کے حقدار ہیں ؟

الجواب

روپوں میں زائد وصول نہیں کرسکتے۔ البتہ انہیں یہ حق حاصل ہے کہ قرض دیتے وقت پانچ ہزار کی جتنی چاندی آتی تھی ۔ اب اتنی چاندی وصول کر سکتے ہیں۔ مثلاً اگر اس وقت پانچ ہزار روپے کی پچاس تولہ چاندی آتی تھی تو آپ کے والد پچاس تولہ چاندی کا مطالبہ کرسکتے ہیں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved