• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

پیٹ کی گیس روک کر نماز پڑھنے کا حکم

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

عموماوضو کے بعد نماز شروع کرتے ہیں مجھے پیٹ میں گیس محسوس ہونا شروع ہوجاتی ہے اور بعض دفعہ جب میں خارج کرنے کی کوشش کروں تو نہیں کر پاتا کافی عرصے سے ایسا ہو رہا ہے مجھے ایسا لگتا ہے کہ ذہنی طور پر مجھے زیادہ تر عین نماز کے وقت ایسا محسوس ہوتا ہے اس صورت میں گیس روک کر نماز پڑھی جا سکتی ہے یہ نماز توڑ دینی چاہیے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

آپ گیس کو روک کر بھی نماز پڑھ سکتے ہیں نماز توڑنے کی ضرورت نہیں۔

چنانچہ عمدۃ الفقہ جلد نمبر 2 صفحہ 269 میں ہے:

اور اگر قلب کو مشغول نہ کرےتو نماز کا توڑنا مستحب ہونا چاہیے بلکہ اس حالت میں نماز پڑھنے کی ضرورت بھی نہیں جیساکےشامی میں ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved