- فتوی نمبر: 12-165
- تاریخ: 04 جون 2018
- عنوانات: عبادات > طہارت > حیض و نفاس کا بیان
استفتاء
اگر حیض کا خون پندرہ دنوں سے پہلے طاقت کی دوائی کھانے کی وجہ سے آجائے تو کیا نماز روزے اور قر آن پاک کی تلاوت اور تراویح کا کیا کیاجائے؟اور نماز کے صرف فرائض پڑھے جائیں اور سنتیں اور نفلیں ان کو پڑھا جائے یا نہ پڑھے جائیں ؟
مہر بانی فرماکر راہنمائی فرمائیں
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
پندرہ دن گذرنے سے پہلے جو خون آئے گا وہ حیض میں شمار نہ ہو گا بلکہ بیماری کا خون شمار ہو گا لہذا نماز،روزے،قر آن پاک کی تلاوت اور تراویح کو جاری رکھا جائے
© Copyright 2024, All Rights Reserved