• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

5 تولے سونا اور 1000 پر قربانی

استفتاء

میں ، میرے والد صاحب اور چھوٹا بھائی تینوں ملازمتیں کرتے ہیں۔ ہم ہر سال ایک قربانی کرتے ہیں۔ اب میری شادی ہوگئی ہے۔ میری اہلیہ کے پاس پانچ تولے سے زیادہ سونا ہے اور خرچ کے لیے 1000 تک بھی پاس ہوتا ہے جو ضرورت کے موقع پر استعمال ہو جاتا ہے۔ ہماری تینوں کی تنخواہیں ملا کر تقریباً گیارہ ہزار بن جاتے ہیں۔ سب کے ملا کر بکرا خریدتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہمارے اوپر قرضہ ہے 67000 روپے جو میری شادی اور بیماری پر ہوگیا تھا۔ بڑی عید تک اس میں سے ایک دو بھی نہیں اترے گا۔ شاید اس کے اترنے کے لیے ڈیڑھ سال سے بھی زیادہ عرصہ لگ جائے۔ اس حالت میں ہمارے اوپر کتنی قربانی واجب ہیں؟ ایک یا ساتھ میری اہلیہ کی بھی۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

آپ کی اہلیہ پر قربانی واجب ہے ان کے علاوہ گھر کے کسی اور فرد پر قربانی اس وقت واجب ہوگی جب اس کی ملکیت میں قرض نکالنے کے بعد 15000 روپے یا اس کی مالیت کے برابر ضرورت سے زائد سامان ہو۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

 

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved