• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

پندرہ دن سے کم وقفہ کی صورت میں نماز، تلاوت کا حکم

استفتاء

میرا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے پچھلے پانچ سال سے ماہواری زیادہ ہورہی ہے یعنی ایک ماہ میں دو مرتبہ۔ کافی دوائیاں بھی کھائی لیکن پھر تھوڑے دن ٹھیک ہوجاتا ہے پھر اسی طرح ماہواری شروع ہوجاتی ہے۔ یہاں تک کہ کچھ ڈاکٹر حضرات نے مشورہ دیا کہ بچہ دانی نکلوادی جائے کیونکہ اس کا کوئی اور حل نہیں۔ اور کچھ کہتے ہیں کہ نہیں یہ کام نہ ہو۔ دوائی استعمال کرتی رہیں۔ دوائی استعمال کرنے کے باوجود مجھے ایک ماہ میں پندرہ دن سے پہلے پھر ماہواری شروع ہوجاتی ہے۔ میں یہ جاننا چاہتی ہوں کہ اس دوران میں میں  نماز قران پاک پڑھ سکتی ہوں یا نہیں؟ کیونکہ اس طرح میری نماز اور قران کی تلاوت بہت  متاثر ہوتی ہے۔ اس دوران میں میری جو نمازیں چھوٹی ہیں کیا وہ معاف ہوگئیں یا میں ان کو قضا ادا کروں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں چونکہ دو ماہواریوں کے درمیان پندرہ دن کا وقفہ بھی نہیں ملتا اس لیے یہ بیماری شروع ہونے سے پہلے مہینے کے جن ایام اور جتنے ایام ماہواری کی آپ کی عادت تھی تو وہ ماہواری میں شمار ہوں گے البتہ باقی ایام ماہواری شمار نہیں ہوں گے بلکہ وہ بیماری کے ایام شمار ہوں گے۔ ان ایام میں وضو کر کے نماز پڑھنا ضروری ہے اور تلاوت بھی کرسکتی ہیں۔ نیز ان ایام میں جو نمازیں پہلے نہیں پڑھیں وہ قضا کرلیں۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved