استفتاء
محترم مفتی صاحب!
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
ہماری مسجد کی ایک ٹینکی ہے جس کی ہم چند مہینے بعد صفائی کرتے ہیں، اس دفعہ جب ہم نے صفائی کی تو اس میں ہمیں ایک چھپکلی مری ہوئی ملی، ہمیں نہیں معلوم کب گری اور کب مری۔ اب پوچھنا یہ ہے کہ کیا چھپکلی کے گرنے سے ٹینکی کا پانی ناپاک ہو گیا تھا یا نہیں؟ اگر ہوا تو کتنے عرصے کی ہمیں نمازیں لوٹانا ہوں گی؟ کیونکہ ہم اسی پانی سے وضو کر کے نماز پڑھتے تھے۔ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں مسجد کی ٹینکی میں چھپکلی کے گرنے سے ٹینکی کا پانی ناپاک نہ ہو گا کیونکہ وہ جانور جن میں بہنے والا خون نہیں ہوتا ان کے پانی میں گرنے سے پانی ناپاک نہیں ہوتا۔
فتاویٰ عالمگیری (1/28) میں ہے:
وموت ما ليس له نفس سائلة في الماء لا ينجسه كالبق والذباب والذنابير والعقارب ونحوها.
فتاویٰ شامی (1/329) میں ہے:
(غير دموي) المراد ما لا دم له سائل في القهستاني: أن المعتبر عدم السيلان لا عدم أصله حتى لو وجد حيوان له دم جامد لا ينجس
© Copyright 2024, All Rights Reserved