• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

پرچیز منیجر کا کمپنیوں سے کمیشن لینا

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

میرا ایک عزیز کسی انٹرنیشنل کمپنی میں پرچیز مینیجر ہے ،اس کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ جس مرضی کمپنی سے مال خرید سکتا ہے اور استعمال کر سکتا ہے۔ 5-6 کمپنیاں اسے کمیشن کی آفر کرتی ہیں کہ جس کمپنی کا سامان وہ پرچیز کرے گا اور استعمال کرے گا اس پر اسے کمیشن ملے گا، سب کمپنیوں کامال ایک جیسا ہے اور کوئی خرابی بھی نہیں کسی میں۔

کیا اس طرح کمیشن لینا جائز ہے یا ناجائز ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت  میں کمیشن لینا جائز نہیں ہے۔کیونکہ یہ مینیجر مال فراہم کرنے والی کسی کمپنی کا کام نہیں کررہا بلکہ جس کمپنی کا یہ پرچیز مینیجر ہےاسی کا کام کررہا ہے اور  اس سے اپنے کام کی تنخواہ بھی لے رہا ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved