• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

پاسپورٹ سائز تصویر کارڈ میں ہو تو نماز کا حکم

استفتاء

میں یونیورسٹی کا سٹوڈنٹ ہوں وہاں ہمیں سٹوڈنٹ کارڈ لگے ہوئے ہیں اس کارڈ پر پاسپورٹ  سائز تصویر بھی بنی ہوئی ہے ۔ کیا وہ کارڈ سجدے  والی جگہ پر رکھ کر یا گلے میں لٹکا کر نماز ہو جائے گی؟

تنقیح:   بعض طلباء کارڈ گلے میں لٹکا کر نماز پڑھتے ہیں اور بعض طلباء کارڈ سجدے والی جگہ پر رکھ کر نماز پڑھتے ہیں یہ سٹوڈنٹ محض سستی کی وجہ سے ایسا کرتے ہیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ  دونوں صورتوں میں اگر تصویر نظر آرہی ہو تو نماز مکروہ ہوگی اور اگر چھپی ہوئی ہو تو نماز مکروہ نہ ہوگی۔

فتاویٰ ہندیہ (231/1) میں ہے:

ويكره أن يصلي وبين يديه أو فوق رأسه أو على يمينه أو على يساره أو في ثوبه تصاوير.

الدرالمختار (504/2) میں ہے:

قال في البحر: ومفاده كراهة المستبين لا المستتر بكيس ‌أوصرة ‌أو ‌ثوب آخر

مسائل بہشتی  زیور (205,206/1) میں ہے:

اگر تصویر سر کے اوپر ہو یعنی چھت میں تصویر بنی ہوئی ہو یا آگے کی طرف کو ہو یا دائیں بائیں طرف ہو یا پیچھے کی طرف ہو تو نماز مکروہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم               

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved