استفتاء
آج کل بہت سے مرد حضرات ایسی باریک سفید کاٹن کی شلوار قمیص استعمال کرتے ہیں جس میں سے ہلکی ہلکی جسم کی رنگت ظاہر ہوتی ہے ۔کیا ایسے کاٹن کے کپڑوں میں نماز بلاکراہت ادا ہو جاتی ہے؟خصوصا ائمہ مساجد بھی اس کا استعمال کرتے ہیں،حضرت یہ مسئلہ تھوڑا اہم نوعیت کا ہے ،کیونکہ گرمیوں کے موسم میں ائمہ مساجد ایسے کاٹن کے کپڑوں میں اکثر نماز پڑھاتے ہیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
جو کپڑا اتنا باریک ہو کہ اس میں سے ستر کے حصے کی رنگت دکھائی دے اس میں نماز جائز نہیں ،لیکن رنگت نظر آتی ہے یا نہیں؟ اس کا فیصلہ خاص کر دوسرے شخص سے متعلق صرف ایک آدمی نہ کرے بلکہ دو تین معتمد لوگ جب تک نہ کہیں کہ رنگت نظر آرہی ہے اس وقت تک کسی پر کوئی فتوی نہ لگایا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved