- فتوی نمبر: 11-50
- تاریخ: 20 جنوری 2018
- عنوانات: حظر و اباحت > سونا چاندی اور دیگر زیورات کے احکام
استفتاء
پائل پہنا جائز ہے ؟جبکہ اس کو پہننے کی صورت میں چھن چھن کی آواز بھی آتی ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
پائل پہننا جائز نہیں۔
مشکوۃ المصابیح2/379میں ہے:
وعن بناته مولاة عبدالرحمن بن حبان الانصاری کانت عند عائشة ؓاذ دخلت عليها جارية وعليها جلا جل یصوتن فقالت لاتدخلنها علی الا ان تقطعن جلا جلها سمعت رسول الله ﷺیقول لا تدخل الملائكة بیتا فيه جرس.
مسائل بہشتی زیور2/446میں ہے :
ایسا زیور جس میں گھنگرو ہو یعنی بجنے والا زیورعورت کو پہننا جائز نہیں۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved