• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

پہلا بچہ ہونے کے بعد خون کا چالیس دن سے تجاوز کرنے کا حکم

استفتاء

ایک عورت کا پہلا بچہ ہوا ہے۔ اس کے نفاس کا خون چالیس دن سے متجاوز ہو گیا ہے۔ اب پچاسواں دن چل رہا ہے۔ حمل سے قبل اس کے ایام کی عادت یہ تھی کہ مہینے کے شروع میں 2 تاریخ سے لے کر 9 تک خون آتا تھا اور باقی 22 دن پاکی کے ہوتے تھے۔ اب اس عورت کے ایام کی ترتیب کیا ہو گی؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جب تک اس عورت کو بغیر خون کے مکمل پندرہ دن تک کا وقفہ نہ ملے اس وقت تک اس کے ایام کی ترتیب یہ ہو گی کہ نفاس

کے چالیس دن کے بعد 22 دن پاکی کے شمار ہوں گے اور 8 دن حیض کے شمار ہوں گے۔

تاتارخانیہ (1/538) میں ہے:

وإن زاد الدم على الأربعين فالزيادة على الأربعين استحاضة والأربعون نفاس في المبتدأة وفي صاحبة العادة معروفتها نفاس والزيادة عليها استحاضة.

رسائل ابن عابدین (1/93) میں ہے:

(الاستمرار) أي استمرار الدم وزيادته على أكثر المدة (وهو إن وقع في المعتادة فطهرها وحيضها ما اعتادت) فترد إليها فيهما (في جميع الأحكام إن كان طهرها) المعتادة (أقل من ستة أشهر).

رسائل  ابن عابدین (1/77) میں ہے:

(وأكثره) أي النفاس (أربعون يوماً) وقد علم إجمالاً مما مر من بيان أكثر الحيض والنفاس وأن الزائد عليه لا يكون حيضاً ولا نفاساً إن الدم الصحيح لا يعقبه دم صحيح وحيئنذ (فالحيضان لا يتواليان) بل الثاني منهما استحاضة وكذا في الأخيرين في قوله (وكذا النفاسان والحيض بل لا بد من طهر) تامل فاصل (بينهما) أي بين كل اثنين من الحيضتين والنفاسين والحيض والنفاس.

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved