• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

(1)پہلے سے موجود بچوں کے خرچے پر دوسرے نکاح کے طلاق کے تفویض کے معلق کرنا

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

میرے خاوند کے انتقال کو ایک سال سے زیادہ گذر چکا ہے۔میری ایک بیٹی اور بیٹا ہیں جو ابھی نابالغ ہیں۔میں اپنی نند کے ساتھ رہائش پذیر ہوں۔میری نند نے میرے لیے ایک رشتہ تلاش کیا کہ میں نکاح کر لوں لیکن میں اپنے بچوں سے جدائی نہیں چاہتی،نکاح کرنے والا فی الحال تو اس بات پر راضی ہے کہ وہ میرے بچوں کا خرچہ بھی برداشت کرے گا لیکن مستقبل کے بارے میںں،میں کچھ نہیں کہہ سکتی تو کیا میں یہ شرط لگا سکتی ہوں کہ اگر آئندہ بچوں کا خرچہ برداشت کرنے سے وہ انکار کرے تو مجھے طلاق بائن واقع کرنے کا اختیار ہوگا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

یہ شرط تو لگائ جاسکتی ہے کہ خاوند اگر بیوی کے بچوں کا خرچہ برداشت نہیں کرے گا تو بیوی کو طلاق بائن واقع کرنے کا حق ہوگا لیکن یہاں دو باتوں کا لحاظ ضروری ہے۔

  1. 1. ایک تو یہ کہ بچوں کے خرچہ میں کیا کیا چیزیں شامل ہوں گی اسکی تعیین کرلی جائے تاکہ بعد میں جھگڑا نہ ہو۔آیا خرچے سے مراد صرف ان کے کھانے پینے اور لباس کا خرچہ ہے یا اس میں تعلیم،علاج معالجہ،بچوں کی شادی وغیرہ کے اخراجات بھی داخل ہیں۔پھر ان چیزوں کا خرچہ متوسط درجے کا ہوگا یا ادنی یا اعلی اسکو بھی متعین کیا جائے۔

2.دوسری بات یہ ہے کہ خاوند سے اس بارے میں نکاح سے پہلے جو اقرار نامہ لکھوایا جائے اسکے الفاظ کا چناؤ بہت اہم ہے اسکے لئے حضرت مولانا اشرف علی تھانوی کی کتاب”حیلہ ناجزہ”کے صفحہ 145-146 (تفويض طلاق بوقت نكاح )سے عبارت کو لیا جائے اور اس میں اپنی طرف سے کوئ کمی بیشی نہ کی جائے ورنہ بعض صورتوں میں یہ اقرار نامہ بلکل بے فائدہ ہوجائے گا۔زیادہ بہتر یہ ہے کہ وہ اقرار نامہ بنانے کے بعد چند معتبر علماء کو دکھلا دیا جائے۔

واذا اضافه الى الشرط وقع عقيب الشرط اتفاقا……..ولا تصح اضافة الطلاق الا ان يكون الحالف مالكا او يضيفه الى ملك(الفتاوى العالمكيرية،317/2،رشيدية جديد)

ثم أي بعد الام بأن ماتت او لم تقبل او اسقطت حقها او تزوجت باجنبي ام الام وان علت عند عدم اهلية القربى ثم ام الاب وان علت بالشرط المذكور…….ثم الأخت لاب وام ثم لام ثم الأخت لاب ثم الخالات كذلك ثم العمات كذلك (الدر المختار،كتاب الطلاق،باب الحضانة)

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved