- فتوی نمبر: 11-359
- تاریخ: 15 مئی 2018
- عنوانات: عبادات > متفرقات عبادات
استفتاء
آپ سے ایک سوال پوچھنا تھا کیا نماز ہماری طرح ہر امت پر فرض رہی یا ان کے لیے عبادت تھی ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
ہر امت کے اندر نماز کی حیثیت کیا تھی یہ تو معلوم نہیں البتہ بعض امتوں کے بارے میں نماز کی فرضیت معلوم ہوتی ہے چنانچہ قر آن پاک میں بنی اسرائیل کو حکم ہے:
اجعلوابیوتکم قبلة واقیموا الصلوة.
امر وجوب کے لیے ہوتا ہے او راس کا قرینہ واقعہ معراج میں موسی علیہ السلام کا حضور ﷺ سے یہ فرمانا بھی ہے کہ میں نے اپنی قوم کو آزمایا ہے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved