• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

پینشن کےجواز سے انشورنس پر استدلال درست نہیں

استفتاء

سوال انشورنس ( زندگی، صحت،پراپرٹی) کے بارے میں علماء کیا فرماتے ہیں؟ انشورنس اگر اسٹیٹ لائف آف پاکستان سے کروائی جائے تو پھر کیسا ؟اگر پرائیویٹ ادارے سے کروائی جائے تو پھر کیسا؟

اگر انشورنس ناجائز ہے تو پھر حکومت کی طرف سے جاری کردہ صحت کارڈ، بینظیر کارڈ کیا ہے؟ اور اس طرح تو سرکاری ملازمین کو پنشن اور فنڈ بھی ملتا ہے ،برائے مہربانی یہ سارے پہلو جانچ کر انشورنس کے بارے میں بتا دیں کہ یہ کروانا جائز ہے یا ناجائز؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

انشورنس خواہ اسٹیٹ لائف آف پاکستان سے کروائی جائے یا پرائیویٹ اداروں سے کروائی جائے بہرحال ناجائز ہے۔

صحت کارڈ ،بے نظیرکارڈ کی تفصیلات مہیا کی جائیں پھر ان کے بارے میں کچھ کہا جا سکتا ہے ۔سرکاری ملازمین کو جو پینشن ملتی ہے اس کاآپ کے خیال میں انشورنس سے کیا تعلق ہے کہ انشورنس کے ناجائز ہونے کی وجہ سے پنیشن کوبھی ناجائز کہا جائے ؟نیز سرکاری ملازمین کو پینشن کے علاوہ جو دیگر فنڈز ملتے ہیں ان کی تفصیلات مہیا کریں کہ ان کی نوعیت کیا ہے ؟اس کے بعد ان فنڈز کے بارے میں کچھ کہا جا سکتا ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved