- رابطہ: 3082-411-300 (92)+
- ای میل: ifta4u@yahoo.com
- فتوی نمبر: 25-316
- تاریخ: اگست 15, 2024
- عنوانات: مالی معاملات, وراثت کا بیان
استفتاء
میری نانی اماں کی وفات ہو گئی ہے ان کی آخری پنشن 17560ہے ان کی تقسیم کر دیں ۔
نانی اماں کی سات بیٹیاں ہیں سب حیات ہیں دو بیٹے تھے دونوں نانی اماں کی زندگی میں وفات پا چکے تھے ایک بیٹے کی کوئی اولاد اور بیوی نہیں ہےدوسرے بیٹے کی چار بیٹیاں اور تین بیٹے ہیں ۔
نوٹ : نانا کی پنشن تھی جو کہ ان کے فوت ہونے کے بعد نانی کے نام ٹرانسفر ہو گئی تھی ، نانا کی اس وقت پرورش میں موجود افراد میں سے، صرف نانی حیات تھی۔ باقی اولاد شادی شدہ، صاحب اولاد اور خود کفیل ہیں، اور کچھ پہلے فوت ہوگئے ہیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں کل ترکے (17560) کے 210حصے بنائے جائیں گے جن میں سے 20،20حصے (1672روپے) ہر بیٹی کو اور14، 14حصے (1170روپے ) ہر پوتے کو جبکہ 7،7حصے(585روپے ) ہر پوتی کو دئیے جائیں گے ۔
صورت تقسیم یہ ہے:
3×70=210 17560
7 | 4 | 3 |
بیٹیاں | پوتیاں | پوتے |
ثلثان | عصبہ 1×70 70 | |
2×70 | ||
140 | ||
20فی کس بیٹی | 7فی کس پوتی | 14فی کس پوتا |
16720روپے فی بیٹی | 585روپے فی پوتی | 1170فی پوتا |
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved