- فتوی نمبر: 2-331
- تاریخ: 23 جولائی 2009
استفتاء
2۔میاں بیوی کے ملاپ کے بعد عورت نے غسل کیا اور اس کے بعد عورت کی منی نکل آئی تو ان کو دوبارہ غسل کرنا واجب ہے یانہیں؟
وضاحت: مذکورہ صورت میں عورت کی اپنی منی نکلی ہے۔ اور منی کا خروج بھی پیشاپ کرکے غسل کرنے کے بعد ہواہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
2۔مذکورہ صورت میں چونکہ یہ وضاحت موجود ہے کہ منی پیشاب کے بعد نکلی ہے اس لیے عورت پر دوبارہ غسل کرنا واجب نہیں ہے۔
وكذا لو خرج منه بقية المني بعد الغسل قبل النوم أو البول أو المشي الكثير” نهر” أي لا بعده لأن النوم والبول والمشي يقطع مادة الزائل عن مكانه بشهوة فيكون الثاني زائلا عن مكانه بلا شهوة فلا يجب الغسل اتفاقاً.(رد المحتار،ص:327،ج:1)
© Copyright 2024, All Rights Reserved