• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

پیشاب کے تھیلی کے ساتھ وضو و نماز کا حکم

استفتاء

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مجھے مستقل پیشاب بہنے کی بیماری ہے اور تھیلی لگی ہوئی ہے جس میں پیشاب جمع ہوتا رہتا ہے ۔اگر تھیلی خالی کر کے وضو کر کے نماز پڑھو ں تو اتنی دیر میں دوبارہ تھیلی میں کافی مقدار میں پیشاب جمع ہو جاتا ہے میں نماز کیسے پڑھوں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں اگر آپکے وضو کر کے نماز پڑھنے کے دوران ایک درھم کی مقدار پیشاب دوبارہ جمع  ہو جاتا ہے تو اس صورت میں وضو کرکے ایسے ہی نماز پڑھ لیا کریں تھیلی خالی کرنے کی ضرورت نہیں ۔اور اگر اس سے کم مقدار جمع ہوتی ہے تو پھر تھیلی خالی کرکے وضو کر کے نماز پڑھنی ہو گی ۔

در مختار میں ہے:

     و إن سال علی ثوبه فوق الدرهم جاز له أن لا یغسله إن کان غسله تنجس قبل فراغه منها  أی الصلوة و إلا یتنجس قبل فراغه فلا یجوز ترک غسله هو المختار  للفتوی و کذا مریض لا یبسط ثوباً إلا تنجس فوراْ له ترکه. (556/1)

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved