استفتاء
پیشاب کرتے وقت قطروں کا آنا یا پاخانہ کرتے وقت زور لگانے سے قطروں کے آنے سے غسل فرض ہے کیا ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
یہ قطرے ودی یا مذی کے ہوتے ہیں منی کے نہیں ہوتے اور اگر منی کے بھی ہوں تو چونکہ بغیر شہوت کے نکلتے ہیں اس لیے اس لیے مذکورہ صورت میں غسل فرض نہیں ہوتا