- فتوی نمبر: 14-148
- تاریخ: 12 مئی 2019
- عنوانات: عبادات > نماز > مکروہات نماز کا بیان
استفتاء
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
مفتی صاحب! پیشانی کو گرم کپڑے سے ڈھکے ہونے کی حالت میں سجدہ کیا جا سکتا ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
پیشانی کو گرم کپڑے سے ڈھکے ہونے کی صورت میں سجدہ ہو تو جاتا ہے لیکن گرمی، سردی وغیرہ کا کوئی خاص عذر نہ ہوتو اس طرح سجدہ کرنا مکروہ تنزیہی ہے۔
درمختار (2/252) میں ہے:
( كما يكره تنزيها بكور عمامته) إلا بعذر (وإن صح) عندنا بشرط كونه على جبهته كلها أو بعضها كما مر (أما إذا كان) الكور (على رأسه فقط وسجد عليه مقتصرا) أي ولم تصب الأرض جبهته ولا أنفه على القول به (لا) يصح لعدم السجود على محله.
حاشیہ طحطاوی علی مراقی الفلاح (1/355) میں ہے:
ویکره السجود علی کور عمامته من غیر ضرورة حرٍ، أوبردٍ، أوخشونة أرضٍ.
© Copyright 2024, All Rights Reserved