• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

پیسوں کی قیمت گرنے کی صورت میں چاندی وصول کرنا

استفتاء

دس سال پہلے میرے بڑے بھائی نے ایک زمین دو لاکھ میں فروخت کی اس وقت بھائی کی عمر 27 سال اور میری عمر 14 یا 15 سال تھی۔ وہ جو دو  لاکھ تھا اس وقت وہ بڑے بھائی کے پاس تھا، دونوں نے آپ میں مشورہ کیا کہ رقم گاؤں سے شہر کیسے لائی جائے؟ میں نے کہا کہ بھائی جان اپنے پاس رکھیں لیکن انہوں نے  وہ رقم اپنی بیوی کو دے دی۔ بیوی نے وہ رقم واپس نہ کی۔ اور اس وقت کی رقم کا ایک لاکھ روپیہ دیتے ہیں۔ جبکہ ان کے پاس پیسہ وقفے وقفے سے آتا رہا، جو وہ مکان جو شہر والا ہے اس پر لگاتے رہے اور مجھے نہیں دیا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

آپ یوں کر سکتے ہیں کہ اس دور میں یعنی اج سے دس سال پہلے ایک لاکھ روپے کی جتنی چاندی آتی تھی، آج اتنی چاندی  وصول کرلیں، یا اتنی مالیت کے ڈالر لے لیں۔ اگر روپوں کی شکل میں وصول کرنا چاہیں تو لاکھ روپے سے زیادہ وصول نہیں کرسکتے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved