• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

پھل کاٹنے ہوئے "فذبحوها و ما كادو يفعلون” پڑھنا

  • فتوی نمبر: 7-65
  • تاریخ: 25 ستمبر 2014

استفتاء

تایا جان الحاج بشیر احمد نے ایک بار بتایا کہ سبزی یا پھل کاٹتے ہوئے یہ آیت شریف/ دعا پڑھا کرو  "فذبحوها و ما كادو يفعلون”۔  کیا یہ معمول نبی ﷺ یا کسی صحابئ رسول ﷺ یا کسی بزرگ سے منقول ہے؟  عبد الشکور

نوٹ: اس سوال کا رف جواب مفتی صاحب لکھا تھا جو حاشیہ میں درج ہے۔ [1]

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

پھل کاٹتے وقت ایسی کوئی دعا آپ ﷺ یا کسی صحابی سے ثابت نہیں۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

[1] ۔ جواب: کسی حدیث میں تو نظر سے نہیں گذرا، کسی بزرگ کا تجربہ ہو گا۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved