• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

پھوپھی اور بھانجی کو ایک نکاح میں جمع کرنا

استفتاء

ایک شخص کے نکاح میں ایک عورت ہے اور اس عورت کی ایک بھانجی ہے اب یہ آدمی اپنی بیوی کی بھانجی سے نکاح ہوتے ہوئے یا عورت کو طلاق دے دینے کے بعد نکاح کر سکتا ہے یا نہیں؟وجہ بھی تحریر کر دیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

خالہ کے نکاح میں ہوتے ہوئے بھانجی سے نکاح کرنا جائز نہیں۔ حدیث پاک میں اس کی ممانعت آئی ہے۔

بخاری شریف  رقم الحدیث5108 میں ہے:

نهیٰ رسول الله ﷺ ان تنکح المرأة علی عمتها او خالتها.

البتہ اگر خالہ کو طلاق دیدے اور اس کی عدت گذر جائے تو پھر نکاح ہو سکتا ہے

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved