• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

پی‘‘کمپنی میں چھٹیوں کی پالیسی کے متعلق سوالات

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

پی کمپنی میں چھٹیوں کی پالیسی کے مطابق اگر کوئی ملازم بغیر بتائے سال میں چار غیر حاضریاں/چھٹیاں کرتا ہے تو اس کو ان چار غیر حاضریوں کی تنخواہ بھی نہیں دی جائے گی اورساتھ میں اس کی سالانہ سرکاری /قانونی طے شدہ 15چھٹیاں ختم کردی جائیں گی ،یعنی وہ سالانہ چھٹیاں بھی اس کو نہیں دی جائیں گی۔جبکہ سرکاری قانون کے مطابق سالانہ 15 چھٹیاں مذکورہ صورت کے مطابق ختم کرنا درست نہیں۔

کیا مذکورہ پالیسی بنانااوراس پرعمل کرنا شرعا درست ہے؟نہیں تومتبادل کیا صورت کی جاسکتی ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

غیرحاضری کےایام کی تنخواہ نہ دینا درست ہے البتہ اس کی وجہ سے قانونی 15چھٹیاں ختم کرنا درست نہیں۔متبادل صورت فی الحال ذہن میں نہیں ۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved