- فتوی نمبر: 4-288
- تاریخ: 08 دسمبر 2011
- عنوانات: مالی معاملات > خرید و فروخت
استفتاء
سوال یہ ہے کہ زرگری میں ایک رائج صورت یہ ہے کہ آجکل بعض زیورات اس طرح تیار کیے جارہے ہیں کہ ان میں سونا الگ سے نمایاں ہوتا ہے اور پلاڈیم ( ایک دھات ) ملی چاندی الگ سے نمایاں ہوتی ہے مثلاً اگر کڑاتیار جائے تو آدھا کڑا سونے کا ہوگا اور آدھا کڑا پلاڈیم ملی چاندی کا سفید رنگ کا ہوگا یا کڑا سارا سونے کا ہوگا اور اوپر کا پھول سفید رنگ کا پلاڈیم ملی چاندی کا ہوگاوغیرہ وغیرہ یہ بات واضح رہے کہ پلاڈیم قیمت کے اعتبار سے چاندی سے مہنگی ہوتی ہے مگر چاندی میں ملانے میں چاندی غالب ہوتی ہے اور پلاڈیم کی مقدار کم ہوتی ہے۔ مذکورہ زیور دونوں طرح کا ہوتا ہے نگینوں والااور بغیر نگینوں کے۔
زیور کی تیاری کے بعد کاریگر کےدکاندار کے ساتھ معاملہ کی تفصیل درج ذیل ہے۔
.i جب زیور بغیر نگینوں کے ہو مثلاً مکمل تیار کڑےکا وزن 20 گرام ہوتو صورت یہ ہوگی کہ
پلاڈیم ملی چاندی ۔۔۔۔۔۔۔۔ 000- 10 گرام
کھیٹ ملا سونا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔000- 10گرام
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔000- 20گرام
مزید چھیجت ۔۔۔۔۔۔۔۔000- 2
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔000- 22
یعنی زیور کی تیاری میں کل کھوٹ ملا سونا لگا۔ 12.000 گرام جس کا خالص سونا، 10.520 گرام بنے تو کاریگر دکاندار سے 10.520 گرام خالص سونا لیتا ہے اور اپنی مزدوری اور پلاڈیم ملی چاندی کا بدلہ عموماً روپوں کی شکل میں لیتا ہے جو کہ کبھی نقد ہوتے ہیں اور کبھی ادھار البتہ ہوتا روپوں کی شکل میں ہے۔
سوال یہ ہے کہ کیا خرید و فروخت کی یہ صورت جائز ہے؟ اور چھیجت کی وجہ سے سونے کے سونے تبادلہ میں 520 ملی گرام کا ہونے والا اضافہ جائز ہے؟
.ii جب زیور نگینوں والا ہو تو مثلاصورت یہ ہوگی کہ
کھوٹ ملا سونا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 000- 10
پلاڈیم ملی چاندی ۔۔۔۔۔۔۔000- 10
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔000- 20
سونے اور پلاڈیم کا وزن 20.000 گرام ہوا۔ اس صورت میں زرگر دکاندار سے مثلاً 16.660 گرام خالص لیتا ہے۔ سونا لیتا ہے۔ زائد سونا اس صورت میں نگینے پلاڈیم اور لیکر وغیرہ دیگر اخراجات کے مد میں ہوتا ہے بعض مرتبہ زرگر پلاڈیم اور ڈیزائن کی بنیاد پر سونے کے ساتھ رقم بھی لتیا ہے۔سوال یہ ہے کہ کیا یہ صورت جائز ہے ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
.i جب دکاندار پورے کڑے پر قبضہ کر لیتا ہے تو مذکورہ صورت جائز ہوگی کیونکہ 10 گرام خالص سونا 10 گرام کھوٹ ملے سونے کے بدلہ میں ہوجائے گا۔ اور باقی 520 ملی گرام سونا پلاڈیم ملی چاندی اور رووپوں کے بدلے میں ہوجائےگا۔ روپے ادھار ہوسکتے ہیں۔
.ii جائز ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved