• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

پلاٹ کی قرعہ اندازی کاحکم

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

جناب مفتی صاحب ڈیفنس سوسائٹی لاہور میں ایک قرعہ اندازی کا انتظام کیا گیا ہے جس کی تفصیل کچھ یوں ہے 5مرلہ پلاٹ کی مارکیٹ قیمت 60 سے 65 لاکھ ہے اس کی قیمت قرعہ اندازی میں 45 سے 50 لاکھ رکھی گئی ہے قرعہ اندازی میں شامل ہونے کی فیس 10 ہزار مقرر کی گئی ہےاگر پلاٹ نکل آیا تو پلاٹ کی قیمت سوسائٹی کو ادا کی جائیگی ورنہ دس ہزار روپیہ قرعہ اندازی میں شامل ہونے والی رقم ختم ہوجائے گی وہ سوسائٹی اپنے پاس رکھے گی واپس نہیں کی جائے گی۔

1۔ کیا اس میں حصہ لیا جا سکتا ہے ؟

2۔ کیایہ جائز ہے یا ناجائز؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ اسکیم میں حصہ لینا جائز نہیں اورنہ ہی یہ اسکیم جائزہے،کیونکہ اسکیم کا مذکورہ طریقہ جوئے پر مشتمل ہے وہ اس طرح سےکہ10 ہزار جمع کروانے پر اگر قرعہ اندازی میں نام نکل آیاتو60،65لاکھ کاپلاٹ 40،45لاکھ میں سستا مل جائے گا اور نام نہ نکلا تو دس ہزار ضائع جائیں گے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved