- فتوی نمبر: 17-197
- تاریخ: 18 مئی 2024
- عنوانات: حظر و اباحت > متفرقات حظر و اباحت
استفتاء
پولیو کے قطرے بچوں کو پلانے کے بارے میں کیا مسئلہ ہے؟ کہتے ہیں کہ ٹھیک نہیں ہے، اس میں نسل کو ختم کرنے کی دوائی ملائی گئی ہے، اس بارے میں تفصیل سے بتادیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اس کی تو ہمیں تحقیق نہیں کہ پولیو کے قطروں میں نسل کشی کی کوئی دوا ئی شامل ہےیانہیں۔ البتہ پولیوکےقطرے پلانے کی قانونی مجبوری ہو تو پلا سکتے ہیں۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved