- فتوی نمبر: 9-297
- تاریخ: 20 دسمبر 2016
- عنوانات: مالی معاملات > منتقل شدہ فی مالی معاملات
استفتاء
غلہ منڈی میں عام طور پر مال ڈھیر لگا کرفروخت کیا جاتا ہے۔ فروخت ہونے کے بعد اسے بوریوں میں بھر کر ٹرک پر لاد دیا جاتا ہے۔ بعض اوقات جب ایک گاڑی لوڈ کروانی ہو اور وقت کم ہو تو پھر پہلے بڑے کانٹے پر خالی گاڑی کا وزن کروایا جاتا ہے۔ پھر اس میں مال لوڈ کر دیا جاتا ہے اور پھر گاڑی کا دوبارہ وزن کیا جاتا ہے۔ اب اس میں بھی باردانہ، اکتال اور اڑان کی کٹوتیوں کا نظام چلتا ہے۔ مثلاً اگر خالی گاڑی کا وزن 5 ٹن ہے اور جب مال لوڈ کروایا تو اس کا وزن 10 ٹن ہو گیا لہٰذا یہ سمجھا جاتا ہے کہ ٹرک میں 5 ٹن کا
مال کا لوڈ ہوا اور اب اس 5 ٹن کے حساب سے مال کا ریٹ لگتا ہے ۔ کیا ہمارا مذکورہ معاملہ درست ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
گاڑی کے وزن کا سوال میں ذکر کردہ طریقہ شرعا درست ہے ۔ فقط واللہ تعالی أعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved