• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

وراثت کی تقسیم کی ایک صورت

استفتاء

ایک شخص کی دو بیویاں تھیں جن میں سے ایک  کا شوہر سے پہلے انتقال ہوگیا،جبکہ دوسری بیوی کا شوہر کی وفات کے بعد انتقال ہوا پہلی بیوی کا ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں جبکہ دوسری بیوی کے چار بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں اس آدمی کی وراثت میں27ایکڑ31گھنٹی زمین ہے،

1۔مذکورہ زمین ورثاء میں کس حساب سے تقسیم ہوگی؟

2۔دوسری بیوی کو جو خاوند کی طرف سے حصہ ملے گا اس میں سوتیلے بچوں کا حصہ بنتا ہے؟

نوٹ:شوہر اور بیوی کی وفات کےوقت ان کے والدین میں سے کوئی بھی زندہ نہیں تھا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔مذکورہ صورت میں میت (شوہر) کے ترکہ کے80حصے کئے جائیں گے، جن میں سےپہلی بیوی(جو شوہر سے پہلے فوت ہوگئی تھی) کی اولاد میں سے بیٹے کو10حصے (12.5فیصد)اور اس کی دونوں بیٹیوں میں سے ہر ایک کو5حصے (6.25فیصد)ملیں گے، جبکہ دوسری بیوی(جو شوہر کی وفات کے بعد فوت ہوئی تھی) کی اولاد میں سے ہر بیٹے کو12حصے(15فیصد) اور ہر بیٹی کو6حصے (7.5فیصد) ملیں گے۔

2۔دوسری بیوی کی وراثت میں اس کے سوتیلے بچوں کا حصہ نہیں بنتا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved