• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

پراویڈنٹ پر ملنے والا پروفٹ

استفتاء

پراویڈنٹ فنڈ (کٹوتی )ہوتا تھا وہمجھے  ملا ہے ۔لیکن اس کے اوپر پرافٹ بھی ہوا ہے کیاوہ پرافٹ سود ہے۔اس مسئلے کا حل بتادیں ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر پراویڈنٹ فنڈ کی کٹوتی غیر اختیاری تھی تو اس پر ملنے والا نفع سود نہیں اور آپ کے لیے حلال ہے اور اگر یہ کٹوتی اختیاری تھی تو اس پر ملنے والے نفع میں سود کا شبہ ہے اس لیے اس نفع کو ثواب کی نیت کئے بغیر کسی مستحق زکوۃ شخص کو صدقہ کردیں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved