• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

پرائز بانڈ کو نوٹ کے طور پر استعمال کرنا

استفتاء

پرائز بانڈ (prize bond) کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ اور اس کو صرف رقم (یعنی نوٹ) کے طور پر استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

پرائز بانڈ کی شرعی حیثیت یہ ہے کہ یہ سود اور جوئے پر مشتمل ہے۔ اس لیے پرائز بانڈ کی خرید و فروخت کرنا یا اسے رقم یعنی نوٹ کے طور پر استعمال کرنا نا جائز اور حرام ہے۔

قال الله تعالى: و أحل الله البيع و حرم الربا. (البقرة: 275)

يآيها الذين آمنوا اتقوا الله و ذروا ما بقي من الربوا. (البقرة: 278)                      

و في صحيح مسلم:

لعن رسول الله صلى الله عليه و سلم آكل الربا و مؤكله و كاتبه و شاهديه و قال هم سواء.

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved