- فتوی نمبر: 17-156
- تاریخ: 19 مئی 2024
- عنوانات: حظر و اباحت > تصاویر
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
پاپولر پائپ کمپنی میں الحمدللہ شریعہ ڈیپارٹمنٹ کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے، لہذا کمپنی کے’’ اے، ٹی‘‘ ڈپارٹمنٹ کی یہ کوشش ہے کہ وہ کمپنی کے مفتی صاحب کے بیانات، نعت اور اہم شرعی مسائل ونکات اور دینی و اصلاحی نشستوں کو اپنی کمپنی کی ویب سائٹ اور یوٹیوب چینل، فیس بک وغیرہ پر ویڈیو کلپ میں شیئر کرنا چاہتے ہیں تاکہ شرعی تربیت کے اہم نکات ویڈیو کی شکل میں لوگوں تک پہنچ جائیں اور کمپنی کے اس کار خیر کی لوگوں کو بھی تبلیغ ہوجائے۔
- کیا اس طرح مفتی صاحب کی ویڈیوز بنا کر لوگوں کو دیکھانا اور اس طرح لوگوں کو دین کی دعوت دینا شرعاً درست ہے؟اگر درست نہیں ہے تو متبادل کیا صورت اختیار کی جاسکتی ہے؟
- نیز کمپنیاں اپنی پروڈکٹس کی تشہیر وغیرہ کے لئے ایسے ویڈیو کلپ بنا سکتی ہے جن میں لوگوں کی تصاویر وغیرہ بھی ہوں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
- ہماری تحقیق میں جاندار کی ویڈیو بنانا شرعاً ناجائز ہے ،اس لیے جاندار کی ویڈیوز کو کسی کار خیر کا ذریعہ بنانا بھی ناجائز ہے ،آڈیو کی صورت میں مذکورہ کام کیے جا سکتے ہیں۔
2. پروڈکٹ کی تشہیر کے لیے بھی جاندار کی ویڈیو استعمال کرنا جائز نہیں
© Copyright 2024, All Rights Reserved